|
|
ضلع خیبر کی وادی تیراہ کے علاقے میدان میں آج سے علاقہ مکین کی نقل مکانی شروع ہوگئی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقل مکانی کرنے والوں کو ابتدائی مالی امداد ڈھائی لاکھ روپے فی خاندان فراہم کی جارہی ہے۔ جب کہ ہر خاندان کو ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم بھی دی جائے گی۔ تاکہ وہ اپنی مرضی کی رہائش اختیار کرسکیں۔
ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کے لیے رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ چار روز کے دوران نادرا نے ایک ہزار 42 خاندانوں کی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق رجسٹریشن اور نقل مکانی کا سلسلہ 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ پانچ اپریل سے متاثرین کی واپسی اور بحالی کا کام شروع کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میدان کی مجموعی آبادی ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ |
|