|
|
فوٹو: بشکریہ سوشل میڈیا
یوکرین کی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک برسبین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پر جذباتی ہوگئیں۔
مارتا کوستیوک کو فائنل میں بیلاروس کی عالمی نمبر ون ارینا سبالنکا نے شکست دی۔
میچ کے بعد مارتا کوستیوک نے برسبین میں منتظمین اور فینز کا شکریہ ادا کیا اور یوکرین کے موجودہ حالات بتاتے ہوئے جذباتی ہوئیں۔
یوکرینی ٹینس اسٹار مارتا کوستیوک نے اپنے ملک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ اپنے دل میں درد کے ساتھ کھیلتی ہوں، میرے ملک میں ہزاروں لوگ بغیر بجلی کے رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منفی 20 سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں لوگوں کو گرم پانی میسر نہیں، میری بہن تین کمبل اوڑھ کر سوتی ہے کیونکہ اس کا گھر بہت ٹھنڈا ہے۔ یہ حقیقت بڑی تکلیف دہ ہے۔ |
|