وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔
امن لشکر پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک
ایس ڈی پی او محبوب خان کے مطابق دہشتگردی کا واقعہ یخ کنڈاؤ میں پیش آیا، حملے میں 3 زخمی بھی ہوئے ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، پیغام امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔