پاکستانی ٹی وی کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کو فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرنا مہنگا پڑگیا۔
شگفتہ اعجاز نے پی ٹی وی کے کلاسک ڈراموں میں اپنی یادگار اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی، ان کے نمایاں ڈراموں میں آنچ، کشکول، جنگلوس، خالہ کلثوم کا کنبہ، اوپر گوری کا مکان، زندگی دھوپ تم گھنا سایہ، زنداں، میرے داماد اور بیٹی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہ مقبول سٹ کام بلبلے میں بھی اپنی موجودگی کے باعث مداحوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ ان دنوں شگفتہ اعجاز برطانیہ میں ہیں جہاں وہ اپنے بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزار رہی ہیں۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے انسٹاگرام پر ریِل شیئر کی، جس میں وہ ایک نفیس فیسٹیو لک میں ماڈلنگ کرتی نظر آ رہی ہیں، ویڈیو میں وہ ہلکے پیسٹل موو رنگ کے فرنٹ اوپن انارکلی اسٹائل لباس میں جلوہ گر ہیں، جس کے باڈی حصے پر سلور ایمبرائیڈری اور نفیس سیکوئن ورک کیا گیا ہے، اس لباس کے ساتھ میچنگ دوپٹہ اور خوبصورت جیولری بھی شامل ہے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی ہے، کئی صارفین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ شگفتہ اعجاز نے اپنے بھائی کے انتقال کے فوراً بعد اس نوعیت کی ریِل کیوں شیئر کی۔
شگفتہ اعجاز کے وزن میں اچانک کمی، اوزیمپک کے استعمال پر بحث چھڑ گئی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ شگفتہ اعجاز اور ان کی بیٹیوں کے وزن میں حیرت انگیز طور پر اچانک کمی سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث کا سبب بن گیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میں اب بھی اپنی والدہ کے غم سے باہر نہیں آ سکا جبکہ شگفتہ اعجاز کے شوہر کے انتقال کو صرف ایک سال اور بھائی کے انتقال کو چند ماہ ہی گزرے ہیں، مگر بظاہر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔
ایک اور صارف نے تبصرے میں عمر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’بطور سینئر سِٹیزن انہیں اپنی عمر کے مطابق رویہ اختیار کرنا چاہیے‘، کسی نے کہا کہ ’ان کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے‘، جبکہ ایک اور تبصرے میں انہیں سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بعض صارفین نے یہاں تک مشورہ دیا کہ انہیں ایسے کاموں کے بجائے عمرہ کرنا چاہیے۔