|
|
فائل فوٹو
ریڈیو پاکستان حملے سے متعلق پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ کے معاملے پر تیمور سلیم جھگڑا نے تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ رپورٹ میں بطور ثبوت پیش کی جانے والی ویڈیو عوامی ویڈیو ہے، ویڈیو کافی عرصے سے میرے ٹائم لائن پر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک لیب نے میری گاڑی میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو سے تصویر لی ہے، ویڈیو بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کی مذمتی پیغام پر مشتمل ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ یہ ویڈیو 9 مئی کو پشاور میں نہیں بلکہ اسلام آباد میں ریکارڈ کی گئی تھی۔
قبل ازیں تیمور سلیم جھگڑا نے 9 مئی پر ریڈیو پاکستان پر حملے کیس کے الزامات اور فارنزک رپورٹ پر کہا کہ مقدمہ ٹرائل کے بعد خارج ہوچکا ہے۔ |
|