|
|
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سُنیتا آہوجا نے ازدواجی تنازعات اور شوہر کے مبینہ افیئرز پر کھل کر گفتگو کی ہے۔
ایک پوڈ کاسٹ میں سنیتا آہوجا نے متعدد بار گووندا اور اُن کی علیحدگی کی خبروں کی تردید کی اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ وہ شوہر کی زندگی میں آنے والی دیگر خواتین کا معاملہ نظر انداز نہیں کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور گووندا کا رشتہ مضبوط اور ناقابل جدائی ہے، یہ درست ہے کہ شوہر کی بے وفائی ثابت ہوگئی تو میں کسی صورت معافی نہیں دوں گی۔
سنیتا آہوجا نے دوران گفتگو شوخ و طنزیہ انداز میں خاندانی ذمے داریوں، بچے کے مستقبل اور بطور والد گووندا کے کردار پر گفتگو کی اور بیٹے کےلیے کچھ نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔
لیجنڈا داکار کی اہلیہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارے درمیان طلاق نہیں ہوئی، ہمارا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے اور ہم اب بھی ساتھ ہی رہتے ہیں۔
گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987ء میں ہوئی، اُن کے دو بچے ٹینا آہوجا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔ |
|