|
|
برطانوی میڈیا
لندن میں ایرانی سفارتخانے پر مظاہرے میں زخمی ہونے والے 4 پولیس افسران کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔
میٹ پولیس رپورٹ کے مطابق ساؤتھ کنزنگٹن میں واقع سفارتخانے پر پرتشدد مظاہرے کے موقع پر کم از کم 14 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے ایرانی سفارتخانے پر لہرانے والا ایرانی پرچم اتارا تھا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق گرفتار 14 افراد پر تشدد، ایمرجنسی ورکرز پر حملے اور نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد پر سفارتی مقام پر بغیر اجازت داخل ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ |
|