اٹک میں جھوٹے اغوا کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا، پولیس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان نے خود ساختہ اغوا کے نام پر گھر والوں سے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔
ڈاکٹر وردہ اغوا و قتل کیس، آلۂ قتل اور سونا برآمد
ڈاکٹر وردہ کے اغواء اور قتل کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزمان کی نشاندہی پر آلۂ قتل برآمد کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان شیر عالم خان اور ساتھی شاہ فیصل کو سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اٹک پولیس کے مطابق ملزم شیر عالم کے والد نے اپنے بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کرایا اور بتایا کہ اس کے بیٹے کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کے والد نے بتایا کہ اغوا کرنے والے مغوی کی رہائی کےلیے تاوان مانگ رہے ہیں۔