|
|
اسکرین گریب
مکران کے ساحلی علاقوں میں سمندر کا پانی غیر معمولی طور پر سبز ہوگیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کے مطابق پسنی، اورماڑہ اور جیوانی میں کائی جمع ہونے سے پانی کا رنگ بدلا ہے، جس کی وجہ سے پانی میں آکسیجن کی سطح کم ہوگئی، اس سے سمندری حیات کو شدید نقصان پہنچا، مچھلیاں آکسیجن کی وافر مقدار نہ ملنے سے ہلاک ہو رہی ہیں۔
گوادر کے ساحل پر گٹار فش سمیت تقریباً 200 سمندری سانپ مردہ پائے گئے ہیں، الجی بلوم کے باعث سمندر کے پانی میں بدبو پھیل گئی ہے، جس سے ساحلی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے کہا کہ اس موسم میں الجی بلوم کا آنا قدرتی عمل ہے، لیکن اس کے فوری اثرات خطرناک ہیں، انہوں نے ماہی گیروں کو احتیاط کا مشورہ دیا ہے اور یقین کا اظہار کیا کہ چند دونوں میں صورتحال معمول پر آ جائے گی۔ |
|