انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں گروپ تبدیلی پر کرکٹ آئرلینڈ کا ردعمل آگیا۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں کرکٹ آئرلینڈ نے اپنے گروپ کی تبدیلی کے امکان کو رد کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) نے آئی سی سی کو آئرلینڈ سے گروپ تبدیل کرنے کا کہا ہے۔
آئی سی سی وفد سے ملاقات، بی سی بی نے بھارت سے میچز منتقلی کا کہہ دیا
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) وفد کے روبرو بھی بھارت سے میچز کی منتقلی کا کہہ دیا۔
ڈھاکا میں آج بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی عہدیداران میں میٹنگ ہوئی تھی، اس موقع پر بی سی بی نے بھارت نہ جانے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا۔
دوران ملاقات بنگلادیش نے سری لنکا میں تمام میچز کھیلنے کےلیے آئرلینڈ سے گروپ تبدیل کرنے کا کہا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں کرکٹ آئرلینڈ نے اپنے بیان میں میچز منتقل نہ کرنے کی بات کی اور کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق ہمیں کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔
آئی سی سی خط سے واضح ہے بنگلادیشی ٹیم کیلئے بھارت میں کھیلنا سازگار نہیں، ڈاکٹرنذرل
بنگلادیش کے مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے کہا ہے کہ کرکٹ پر کسی ایک کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے،آئی سی سی کی سیکیورٹی ٹیم بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو خط لکھا ہے۔
کرکٹ آئرلینڈ کے آفیشنلز کا کہنا ہے کہ ہم یقینی طور طور پر گروپ میچز سری لنکا میں کھیل رہے ہیں ۔
آئرلینڈ گروپ سی میں سری لنکا، آسٹریلیا، زمبابوے اور عمان کے ساتھ شامل ہے جبکہ گروپ بی میں شامل بنگلادیش کے 3 میچز کولکتہ اور 1 ممبئی میں ہے، اس کے میچز ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، نیپال اور اٹلی سے ہے۔
بی سی بی نے اپنے اعلامیے میں بنگلادیش کے گروپ تبدیلی کے امکانات کا تذکرہ کیا ہے۔