|
|
امریکا نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو پکڑنے سے کئی ماہ قبل وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈا ڈو کابیلو سے خفیہ مذاکرات کیے۔
کابیلو کو امریکا نے اسی مقدمے میں مطلوب ہونے کے باوجود نہیں پکڑا، جس میں مادورو کو پکڑا ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور اہلیہ کو امریکی فورسز نے ان کے بیڈ روم سے پکڑا، امریکی میڈیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مادورو کے خلاف آپریشن میں ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں کچھ امریکی زخمی ہوئے ہیں، وینزویلا کے صدر کے خلاف آپریشن کی خفیہ تیاری دسمبر کے اوائل سے کی تھی۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق کابیلو کو صدر مادورو کا وفادار سمجھا جاتا تھا۔ امریکا نے کابیلو کو اس بات کے لیے تیار کیا تھا کہ مادورو کو اٹھائے جانے کے بعد وہ اپنے زیرِ اثر سیکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس سروسز اور مسلح حکومتی حامیوں کو اپوزیشن کے خلاف کارروائی کے لیے استعمال نہ کریں۔
خیال رہے کہ 3 جنوری کو امریکا نے وینینز ویلا میں کارروائی کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے بیڈروم سے پکڑ کر امریکا منتقل کردیا تھا، جس کے بعد ان کے خلاف منشیات اسمگلنگ مقدمے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ |
|