|
|
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم کی دھجیاں اڑا دیں۔
میچ کے بعد سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم بیٹرز یا بولرز کی خراب کارکردگی کی وجہ سے نہیں بلکہ درمیانے اوور میں فیلڈنگ میں سستی کی وجہ سے ہاری ہے۔
سنیل گواسکر نے بھارتی ٹیم میں روٹیشن آف اسٹرائیک کو روک سکنے کی صلاحیت نہ ہونے کی نشاندہی کی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر ٹیم کو گیم میں رکھتے ہیں۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ وہ نام نہیں لینا چاہتے لیکن کچھ کھلاڑی بہت آسانی سے سنگل لینے دیتے ہیں۔ روہت شرما اور ویرات کوہلی تیز تھے لیکن ہم سب جانتے ہیں ایک ایتھلیٹ کو میدان کیسا ہونا چاہیے لیکن ان کا خیال ہے کہ فیلڈنگ مزید بہتر ہو سکتی تھی۔ |
|