Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 964|Reply: 0

گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے دو کالم متاثر، ایس بی سی اے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195708
Post time 2026-1-21 01:01:47 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: اے ایف پی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم نے پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے سینئر انجنیئر عارف قاسم کے ہمراہ تباہ حال گل پلازہ کا معائنہ کیا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق گل پلازہ کا ایک حصہ گرنے سے رمپا پلازہ کے دو کالم متاثر ہوئے ہیں۔ عمارت کا بیرونی حصہ گرنے سے اندرونی حصہ متاثر ہوا ہے، بیرونی حصہ گرنے سے عمارت کا کچھ حصہ رمپا پلازا کی جانب جھک گیا ہے۔  

ایس بی سی اے کے مطابق رمپا پلازہ اور متاثرہ عمارت کے جڑے ہوئے حصے پر جیک لگانے کے بعد عمارت کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔  

حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے گرنے والے دونوں حصوں کا ملبہ بھی ایس بی سی اے ماہرین کی نگرانی میں اٹھایا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھیے

  • گل پلازا آتشزدگی، ننھے مہمان کی آمد کی تیاریوں کیلئے آئی فیملی بھی لاپتہ، بھائی نے دل دہلا دینے والی تفصیل بتادی  
  • آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی: عبدالقادر پٹیل  
  • سانحہ گل پلازا: جامعہ کراچی کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے 12 سوختہ لاشوں کے نمونے اور 47 ریفرنس نمونے موصول  
  • گل پلازا آتشزدگی، متاثرین کا ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ  




ایس بی سی اے کے مطابق عمارت کے بیسمنٹ میں بڑی مقدار میں گرم پانی موجود ہے، پانی نکلنے کے بعد ہی اندرونی کالمز کا معائنہ کیا جاسکے گا۔ عمارت کے فوری گرنے یا نہ گرنے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ عمارت کے دونوں حصوں کے ملبے کو ہٹانے اور پانی کو نکالنے کے بعد ہی مکمل معائنہ کرنا ممکن ہے۔  

ایس بی سی اے کے حکام کے مطابق گل پلازہ میں آگ لگنے سے ساتھ والی عمارت رمپا پلازا کے 2 کالم متاثر ہیں، ان دونوں کالمز پر آج رات تک جیک لگادیے جائیں گے۔  

ایس بی سی اے حکام کے مطابق رمپا پلازہ کے کالمز ایک طرف جھک گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-20 20:52 GMT+5 , Processed in 0.057912 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list