|
|
فائل فوٹو
روس کی ٹینس اسٹار میرا اندریوا کے کوچ پر تبصرے نے سب کو قہقہے لگانے پر مجبور کر دیا۔
آسٹریلین اوپن ٹینس گرینڈ سلم میں پوسٹ میچ گفتگو میں میرا اندریوا نے اپنی کوچ کے بارے میں کھل کر بات چیت کی اور روسی ٹینس اسٹار کے تبصرے پر کوچ کونچیٹا مارٹینز بھی مسکراتی رہیں۔
میرا اندریوا نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ آج بھی میں نے سب کچھ خود کیا، مجھے نہیں علم کہ کونے میں بیٹھی میری کوچ کیا کر رہی ہوتی ہے، وہ کچھ نہیں کرتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت خوش ہوں، جس طرح میں نے میچ میں کم بیک کیا، میں نے فوکس برقرار رکھا اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔
روسی ٹینس اسٹار نے یہ بھی کہا کہ کونچیٹا نے مجھے ایک دو مرتبہ بتایا ہو گا باقی کریڈٹ مجھے جاتا ہے، کونچیٹا کو تھوڑا بہت کریڈٹ جاتا ہے، وہ اچھی کوچ ہیں لیکن انہیں بہتری کی ضرورت ہے۔ |
|