Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 178|Reply: 0

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں سالانہ ہفتہ طلبہ کا آغاز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
195708
Post time 2026-1-21 01:01:49 | Show all posts |Read mode
  

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے زیر اہتمام سالانہ ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا۔

بورڈ کی سماعت گاہ میں پہلے مقابلہ انگریزی تقاریر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کہا کہ میٹرک بورڈ نے طلباء و طالبات کے مابین مقابلہ جات کے رجحان کو فروغ دیا ہے۔

انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا کہ وہ اپنے اسکولوں میں ایسے پروگرام کا انعقاد ضرورکیا کریں اور ہر اسکول طلباء و طالبات کو انگریزی تقاریر کی مشق لازمی کرائیں۔

اس موقع پر مہمانان خصوصی سابق چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان اور ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی جبکہ سیکریٹری بورڈ ڈاکٹر نوید احمد، قائم مقام ناظم امتحانات محمد ضیاء الحق،بورڈ افسران، اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  

منصفین کے فرائض ظلِ ہما، موسیٰ تابانی، سمیع بخش جبکہ نظامت کے فرائض سید سمیر احمدنے ادا کئے۔

ڈاکٹر سید شرف علی شاہ نے کہا کہ انگریزی بان دور جدید کی اہم ضرورت ہے، منصفین کے فیصلے کے مطابق طلباء میں پہلی پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس کیمپس بیچ ویو کی اروا پرویز خان، دوسری پوزیشن ڈی ایچ اے سی ایس ایس کیمپس فیز 7 کی معصومہ زینب نے جبکہ تیسری پوزیشن سینٹ جارج اسکول نارتھ ناظم آباد کی فاطمہ عدنان سیال نے حاصل کی۔

شریک مقابلہ میں طلباء وطالبا ت کوچیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے کتابوں کے تحفہ بھی دیے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-20 20:53 GMT+5 , Processed in 0.046974 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list