کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب شہری سے ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو 62 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ کی زد میں آکر 25 سال کا راہ گیر وقار احمد جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہری کلفٹن میں بینک سے رقم نکال کر گاڑی کی ادائیگی کے لیے جیل چورنگی شوروم پہنچا تھا، اس نے گاڑی سے پیسے نکالے تو ڈاکو پیچھا کرتے ہوئے پہنچے اور لوٹ مار کی۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوگئے۔