|
|
دوحا میں جاری ایشین شوٹ گن چیمپئن شپ کے ٹریپ ایونٹ میں پاکستان کے کرنل فرخ ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر نیا ورلڈ ریکارڈ بھی بنادیا۔
پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشین شاٹ گن میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔
پاکستانی شوٹر کرنل فرخ ندیم نےایشین شوٹ گن میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا انہوں نے شوٹ گن کے انفرادی ٹریپ مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بھی بنادیا۔
فرخ ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 125 میں سے 119 اور فائنل میں 30 میں سے 27 اسکور حاصل کیے۔
پاکستان شوٹنگ فیڈریشن کے مطابق ایشین شوٹ گن چیمپئن شپ نئے فارمیٹ کے تحت ہو رہی ہے اس وجہ سے یہ نیا عالمی ریکارڈ کہلائے گا۔ |
|