|
|
تصویر، سوشل میڈیا
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے جاپان کو 8 وکٹ سے ہرادیا جبکہ بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے سبب کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔
ایونٹ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔
ونڈ ہیوک میں کھیلے گئے میچ میں جاپان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ ہیوگو ٹینی کیلے نے 79 رنز کی اننگز کھیلی، نہار پامر نے 33رنز بنائے، نیڈن کورے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں آسٹریلیا نے ہدف 30ویں اوور میں حاصل کرلیا، ول میلا یوک نے 55 گیندوں پر 102رنز کی اننگز کھیلی جبکہ نتیش سیموئیل نے 60 رنز اسکور کیے۔
بلاوائیو میں نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ میں 10 اوورز میں 1 وکٹ پر 51 رنز بنائے تھے کہ میدان کو بارش نے آ لیا، جس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا۔ |
|