|
|
چیئرمین پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید۔فوٹو: فائل
پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ غزہ امن بورڈ میں شامل ہونے سے پاکستان کو ایک پلیٹ فارم مل گیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے غزہ امن بورڈ میں شمولیت سے پاکستان کو ایک پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں آپ فلسطین اور کشمیر پر بات کرسکتے ہیں کیونکہ غزہ امن بورڈ صرف غزہ تک محدود نہیں ہے یہ عالمی امن کے لیے ہوگا۔
تحریک تحفظ آئین کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر بات نہیں کرسکے گا، کیونکہ غزہ امن بورڈ کے چارٹر کے مطابق ٹرمپ غزہ امن بورڈ میں ہونے والی گفتگو کا فیصلہ کریں گے اور ٹرمپ کو ویٹو کا حق بھی حاصل ہوگا۔ |
|