|
|
تصویر سوشل میڈیا۔
امریکی آزادی کی 250ویں سالگرہ منانے کیلئے اسلام آباد میں لبرٹی بیل مہم کا آغاز کیا گیا۔ امریکی سفارتخانہ کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے لِنکن کارنر اسلام آباد میں لبرٹی بیل انیشی ایٹو کا افتتاح کیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق لیٹ فریڈم رنگ کے عنوان سے فریڈم 250 لبرٹی بیل مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق ناظم الامور نیٹلی بیکر کی جانب سے لبرٹی بیل کی اصل حجم کے مطابق علامتی نقل کی رونمائی کی۔ امریکی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
امریکی سفارتخانہ نے لبرٹی بیل امریکی آزادی اور جمہوریت کی تاریخی علامت قرار دیا۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق 1752 میں ڈھالا گیا لبرٹی بیل امریکی انقلاب کی اہم نشانی ہے، 1787 میں امریکی آئین پر دستخط کے موقع پر بھی لبرٹی بیل بجایا گیا۔ لبرٹی بیل آزادی، انصاف اور مساوات کی امریکی اقدار کی علامت ہے۔
سفارتخانہ کے مطابق نیٹلی بیکر نے غلامی کے خاتمے سمیت تاریخی لمحات سے لبرٹی بیل کے تعلق کو اجاگر کیا۔ لنکن کارنر آزادی اظہارِ رائے اور امریکی اقدار کے فروغ کا مرکز ہے۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق مہم کے تحت پاکستان بھر کے لنکن کارنرز میں 15 لبرٹی بیلز تقسیم کی جائیں گی، طلبا اور مقامی فنکار میرے لیے آزادی کا کیا مطلب ہے، کے موضوع پر لبرٹی بیلز رنگ کریں گے۔
امریکی سفارتخانہ کے مطابق تخلیقی لبرٹی بیلز کو موسم گرما میں یومِ آزادی امریکا کی تقریبات میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔ سجائے گئے لبرٹی بیلز پر مشتمل خصوصی ویڈیو امریکی سفارتخانہ جاری کرے گا۔ |
|