|
|
بھارتی فلم دھریندر کے بعد اب اداکار سنی دیول کی فلم بارڈر 2 کی بھی خلیجی ملکوں میں ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم جمعہ 23 جنوری کو تھیٹر پر ریلیز ہونا تھی۔
بارڈر 2 نئے سال کی پہلی بڑی فلمی ریلیز بھی ہے۔ تاہم ایک نئی رپورٹ کے مطابق، ادیتیہ دھر کی فلم دھریندر کی طرح بارڈر 2 بھی خلیجی ممالک میں ریلیز نہیں کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں فلم بارڈر 2 ریلیز نہیں کی جائے گی۔
دھریندر کو خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث بیرون ملک آمدنی میں اندازاً 90 کروڑ روپے (10 ملین ڈالر) کا نقصان ہوا۔ |
|