Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 671|Reply: 0

جرمنی: کرسمس کے دوران بینک والٹ سے 3 کروڑ یورو چوری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193964
Post time 2025-12-31 16:52:00 | Show all posts |Read mode
  — تصویر بشکریہ بی بی سی

کرسمس کے دوران جرمنی کے بینک والٹ سے 3 کروڑ یورو چوری ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی یہ واردات جرمنی کے مغربی شہر گیلزن کرشن میں واقع اسپارکاسے سیونگز بینک میں پیش آئی۔

تفتیش کاروں کے مطابق بینک میں ہونے والی اس پیچیدہ اور منظم ڈکیتی کا جائزہ لے رہے ہیں کہ چور کس طرح بیرونی راستے سے محفوظ والٹ تک پہنچے اور 3 ہزار سے زائد سیف ڈپازٹ باکسز لوٹ لیے۔   
پیرس: لوور عجائب گھر سے کون کون سے اور کتنی مالیت کے نادر زیورات چوری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے معروف لوور میوزیم میں اتوار کے روز فلمی انداز میں ہونے والی چوری، جس میں 4 چور کھڑکی سے آئے اور صرف 7 منٹ میں خزانہ لوٹا اور 2 موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے، نے دنیا بھر کو تشویش میں مبتلا اور میوزیم کے حفاظتی نظام پر کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں۔   

پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری میں کرسمس کی چھٹیوں کے دوران پیش آنے والی اس واردات کے شواہد ایک انتہائی منظم کارروائی کی طرف اشارہ کرتے ہیں، جس میں 3 کروڑ یورو مالیت کی نقدی، سونا، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چوری ہوئیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے اس منظم ڈکیتی کو مشہور فلم اوشنز الیون سے تشبیہ دی اور اسے نہایت پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے وسیع منصوبہ بندی، اندرونی معلومات اور مضبوط مجرمانہ عزم درکار تھے۔

پولیس کو اس جرم کا علم پیر کی علی الصبح اس وقت ہوا جب بینک میں فائر الارم بج اٹھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کرسمس کے سیزن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، قریبی پارکنگ گیراج کے ذریعے بینک تک رسائی حاصل کی، ایک بڑے ڈرل سے والٹ روم میں سوراخ کیا اور بعد ازاں اسی راستے سے چوری شدہ سامان لے کر فرار ہو گئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-16 00:03 GMT+5 , Processed in 0.044427 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list