پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں ہے۔
انہوں نے کولمبو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ٹیم مینجمنٹ نے 25 پلیئرز کا پول تیار کیا ہے، سلمان آغا
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے پچیس پلیئرز کا پول تیار کیا ہے، اس پول میں سینئر پلیئرز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔
پاکستانی ٹیم کی کپتان نے بتایا ہے کہ ہم نے 6 ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے، البتہ ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے، وہ ہم نے دینی ہے۔
سلمان علی آغا نے بتایا ہے کہ ہم تینوں میچز جیتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا، نمبر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔