اپوزیشن رہنماؤں کا خیبر پختونخوا ہاؤس کے گیٹ پر دھرنا جاری ہے، پولیس نے صحافیوں کو دھرنے کی کوریج اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے انٹرویوز سے روک دیا۔
پولیس نے میڈیا کو خیبر پختونخوا ہاؤس کی طرف جانے سے روک دیا۔
اپوزیشن کا احتجاج: پارلیمنٹ کے باہر مصطفیٰ نواز کھوکھر کو روک لیا گیا
اپوزیشن لیڈر اور ساتھی کل سے محبوس ہیں، اُن کے لیے ناشتہ لے کر آیا ہوں: مصطفیٰ نواز کھوکھر
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز جواد طارق کا کہنا ہے کہ کسی صحافی کو انٹرویو کی اجازت نہیں، کسی صحافی نے انٹرویو کی کوشش کی تو کیمرا چھین لیا جائے۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ کل کسی صحافی کو نہیں روکا، آج ہمیں ہدایات ملیں کسی صحافی کو انٹرویو کرنے اور اندر نہ جانے دیا جائے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری ہے، اپوزیشن قیادت بھی شریک ہے۔