Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 317|Reply: 0

بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان کے سفر پر یلدا حکیم کے وائرل ویڈیو کلپ کی حقیقت سامنے آ گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205898
Post time 2026-2-17 20:36:05 | Show all posts |Read mode
  
فوٹو کولاج — سوشل میڈیا

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے پاکستان کے سفر سے متعلق یلدا حکیم کی جانب سے وائرل ویڈیو کلپ میں کیے دعوے کی حقیقت سامنے آ گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں اسکائی نیوز کی صحافی یلدا حکیم کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان کا سفر کرنے کے لیے تیار تھے لیکن انہیں ٹیریان وائٹ نے روک دیا۔

اُنہوں نے ویڈیو کلپ میں کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان کا سفر کرنے کے لیے اس وقت تک راضی نہیں ہیں جب تک کہ عمران خان ٹیریان وائٹ سے ملنے کے لیے تیار نہ ہوں۔
یلدا حکیم کے وائرل ویڈیو کلپ کی حقیقت کیا ہے؟

10 فروری کو حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ نواز سے تعلق رکھنے والی پنجاب اسمبلی کی رکن حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر 59 سیکنڈز کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے قاسم اور سلیمان کو پاکستان آنے اور ملنے سے کیوں روکا؟ یلدا حکیم نے اس حوالے سے ایک دلچسپ دعویٰ کیا ہے۔   
—فوٹو بشکریہ ایکس

حنا پرویز بٹ نے مزید لکھا کہ یلدا حکیم کے انکشاف کے بعد پی ٹی آئی کا یہ دعویٰ ہے کہ حکومتِ پاکستان قاسم اور سلیمان کو ان کے والد سے ملنے آنے سے روک رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد میں کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد اور والد کی ریاستِ مدینہ کی پردہ پوشی ہی رکاوٹ ہیں۔

سوشل میڈیا پر یلدا حکیم کے وائرل ہونے والے اس ویڈیو کلپ کو دیکھ کر بہت سے لوگوں کو حیرانی ہوئی اور پھر مختصر تحقیق کے بعد ہی اس وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی کہ یہ ویڈیو کلپ ایڈیٹِڈ ہے۔   
عمران خان کے بیٹوں کا سیاست میں آنے کا بیان؟ وائرل کلپ کی حقیقت سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کے انٹرویو کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔    

یلدا حکیم نے خود بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اُنہوں نے ایسا کوئی دعویٰ نہیں کیا بلکہ ان کی اصل ویڈیو کو کسی نے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایڈیٹ کیا ہے۔

اس کے علاوہ جیو فیکٹ چیک نے 9 فروری کو نشر ہونے والی اسکائی نیوز کی مکمل 1 منٹ 38 سیکنڈ کی رپورٹ کا خود بھی جائزہ لیا جس میں یلدا حکیم نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے کے لیے پاکستانی ویزے کے حصول کے لیے ان کے بیٹوں کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کے بارے میں بتایا لیکن کہیں بھی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا۔

مزید برآں ہائیو موڈیریشن ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ مواد کی نشاندہی کر سکتا ہے، اس پلیٹ فارم نے یلدا حکیم کے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ کے بارے میں یہ بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر 99.8 فیصد اس ویڈیو کلپ کو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔   فوٹو — اسکرین شاٹ
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 14:30 GMT+5 , Processed in 0.048098 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list