Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 742|Reply: 0

ناز شاہ کی یادداشتوں کی کتاب کی تقریب، کہانی حوصلے اور امید کی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
208889
Post time 2026-3-11 04:47:26 | Show all posts |Read mode
  

برطانیہ کی رکنِ پارلیمنٹ ناز شاہ نے بریڈ فورڈ لٹریچر فیسٹیول کے موقع پر اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب ’آنرڈ‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد کی، جس میں کہانی، حوصلے اور امید کے موضوعات نمایاں رہے۔

یہ تقریب انٹرنیشنل ویمنز ڈے کے موقع پر بریڈ فورڈ کے مڈلینڈ ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 300 سے زائد افراد نے شرکت کی، جن میں کمیونٹی رہنما، معزز شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شامل تھی۔

تقریب میں ویسٹ یارکشائر کی ڈپٹی میئر برائے پولیسنگ اینڈ کرائم ایلیسن لو، بشپ آف بریڈ فورڈ ٹوبی ہاوارتھ، رکنِ پارلیمنٹ اینا ڈکسن، رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی، لارڈ واجد خان آف برنلے، شیخ عبدالحَق بیولی اور اولڈہم میٹرو پولیٹن بورو کونسل کی رہنما ارووج شاہ سمیت دیگر نمایاں شخصیات موجود تھیں۔

اس موقع پر خطاب میں ناز شاہ نے کہا کہ کہانیاں سنانے اور ثقافت پر بات کرنے سے دوسروں کو بھی اپنی کہانی بیان کرنے کا حوصلہ ملتا ہے، اس سے نوجوانوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ اگر وہ کامیاب ہو سکتی ہیں تو دوسرے بھی اپنے خواب پورے کر سکتے ہیں۔   

تقریب کے دوران میزبان صباح چوہدری کے ساتھ گفتگو میں ناز شاہ نے بریڈفورڈ میں اپنے بچپن، اپنی والدہ پر ہونے والے گھریلو تشدد اور ان کے لیے انصاف کی جدوجہد کا ذکر کیا۔ ساتھ ہی پارلیمنٹ میں اپنے سیاسی سفر اور بریڈفورڈ ویسٹ کے عوام کی خدمت کے عزم پر بھی روشنی ڈالی۔

ناز شاہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ قرآن مجید میرے لیے خواتین کے حقوق کی رہنما کتاب ہے، جس نے مجھے ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے اور گھریلو تشدد جیسے مسائل کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانے کے لیے خواتین اور مردوں دونوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا اور ایسے مردوں کا شکریہ ادا کیا، جو صنفی امتیاز کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر افطار کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں شرکاء نے روزہ کھولتے ہوئے باہمی یکجہتی اور غور و فکر کے ماحول میں شرکت کی۔

ناز شاہ نے کہا کہ اپنی کتاب کی رونمائی اپنے آبائی شہر بریڈفورڈ میں کرنا ان کے لیے باعثِ فخر ہے، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتی ہیں اور گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے عوامی خدمت انجام دے رہی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-11 00:23 GMT+5 , Processed in 0.047722 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list