Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 576|Reply: 0

بھارتی پنجاب میں سینئر پولیس افسر کے پاس سے لگژری گاڑیاں اور کروڑوں روپے برآمد

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178155
Post time 2025-10-17 04:09:12 | Show all posts |Read mode
  

بھارتی پنجاب میں کرپشن کے الزام میں ایک سینئر پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے پاس سے کروڑوں روپے اور لگژریاں گاڑیاں برآمد ہوئی ہے۔

بھارت کی سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے پنجاب میں تعینات ایک سینئر انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسر کو کرپشن کیس میں گرفتار کر لیا ہے، جس کا آغاز مبینہ طور پر 8 لاکھ روپے کی رشوت کے مطالبے سے ہوا تھا۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ افسر کے پاس بڑی تعداد میں غیر قانونی دولت موجود ہے، جس میں تقریباً 5 کروڑ روپے نقدی، قیمتی گاڑیاں، زیورات اور لگژری گھڑیاں شامل ہیں۔

گرفتار افسر کی شناخت ڈی آئی جی ہرچرن سنگھ بھلر کے طور پر ہوئی ہے، جو 2009 بیچ کا آئی پی ایس افسر ہے۔ اس کے ساتھ ایک نجی شخص کرشنا، کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو مبینہ طور پر اس کا ایجنٹ تھا۔

سی بی آئی کے مطابق افسر نے ایک مقامی کاروباری شخص کے خلاف مقدمہ “سیٹل“ کرنے کے لیے رشوت مانگی اور باقاعدہ ماہانہ ادائیگیوں کا مطالبہ کیا۔

سی بی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سے اسلحہ و گولہ بارود ڈبل بیرل بندوق، پستول، ریوالور، ایئر گن بھی برآمد کی گئی، جبکہ کرشنا کے گھر سے مزید 21 لاکھ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

دونوں ملزمان کو جمعہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، جبکہ تحقیقات جاری ہیں تاکہ دولت کے ذرائع اور ممکنہ منی لانڈرنگ کے تعلقات کا پتہ چلایا جا سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 04:38 GMT+5 , Processed in 0.044860 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list