Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 989|Reply: 0

ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178155
Post time 2025-10-17 04:48:46 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ کرک انفو

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 10 وکٹ سے ہرا دیا اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی۔

بنگلا دیش ٹیم 9 وکٹ پر 198 رنز بنائے، آسٹریلیا نے ہدف 25ویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے پورا کر دیا، ایلیسا ہیلی 113 اور فوئبے لیچ فیلڈ 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

وشاکا پٹنم میں آسٹریلوی بولر نے کپتان کے پہلے بولنگ کے فیصلے کو درست ثابت کیا، بنگلا دیش کی ابتدائی بیٹرز نے تو کچھ مزاحمت کی، ربعیہ حیدر نے 44 رنز بنائے، پھر سبحانہ موستارے ایک اینڈ پر ٹک گئیں، لیکن دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں، سبحانہ موستارے نے 66 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی لیکن بنگلا دیش ٹیم 9 وکٹ پر 198 رنز بنا سکی۔

199 رنز کے تعاقب میں ایلیسا ہیلی اور فوئبے لچ فیلڈ نے اننگز شروع کی اور شاندار بیٹنگ کی۔

ایلیسا نے شاندار سنچری بنائی، دونوں نے اپنی ٹیم کو 25ویں اوور میں 10 وکٹ سے فتح دلا دی۔

ایلیسا ہیلی 77 گیندوں پر 113 رنز اور لیچ فیلڈ 72 گیندوں پر 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔

اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا کی ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے جیوسوپر براہ راست نشر کر رہا ہے۔

ایونٹ میں کل سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں کولمبو میں مدِ مقابل ہوں گی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 04:38 GMT+5 , Processed in 0.046092 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list