Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 949|Reply: 0

ملیے حقیقی زندگی کے ’ایّر‘ سے، جسے اپنا تعارف کروانے کیلئے 20 منٹ لگتے ہیں

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-18 17:51:11 | Show all posts |Read mode
  

آپ کو 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم دھمال کا ’ایّر‘ تو یاد ہوگا ہی، جی ہاں وہی ’وینوگوپال ایّر‘ جس نے اپنا تعارف کرواتے کرواتے آدیتیہ اور مانوَ شریواستو کو گوا پہنچایا تھا۔

اگر آپ کو لگتا ہے کہ ایّر صرف فلم کے ایک کردار کا نام تھا اور حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں، یعنی حقیقی زندگی میں کسی شخص کا اتنا طویل نام نہیں ہوسکتا تو آپ غلط سوچ رہے ہیں۔

آئیے ملیے حقیقی زندگی کے ’ایّر‘ سے جس نے اپنے طویل نام کے سبب اپنا نام گنیز ورلڈ ریکارڈز میں درج کروالیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ لورینس واٹکنز، حقیقی زندگی کے ایّر ہیں، ان کا نام 2253 الفاظ پر مشتمل ہے اور اسے مکمل دہرانے کے لیے 20 منٹ درکار ہوتے ہیں۔   

میڈیا رپورٹس کے مطابق لورینس واٹکنز جب 1965 میں پیدا ہوئے تو ان کا نام لورینس گریگوری واٹکنز رکھا گیا تھا تاہم ایک ٹی وی پروگرام ’ریپلیز بیلیو اٹ اور ناٹ‘ نے انہیں بےحد متاثر کیا، جلد ہی یہ دلچسپی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز تک جاپہنچی اور انہوں نے اپنا نام بھی اس میں درج کروانے کا فیصلہ کیا۔

لورینس واٹکنز کا کہنا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کا مطالعہ کرکے اندازہ ہوا کہ ایک عام فرد جس کے پاس کوئی خاص صلاحیت نہیں، ریکارڈ بنانا بہت مشکل ہے۔ اس لیے میں نے دنیا کے طویل ترین نام کا ریکارڈ بنانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے جب طویل نام رکھنے کا فیصلہ کیا تو ایک ٹائپسٹ کو 230 ڈالرز دے کر اپنا نام ٹائپ کروایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کا نام اب بنیادی طور پر 2253 ناموں پر مشتمل ہے جو لاطینی، پرانے انگلش ناموں، مشہور شخصیات اور کتابوں سے جمع کیا گیا ہے۔ ان کا پورا نام 6 صفحات پر ٹائپ کیا گیا ہے۔

بعدازاں انہوں نے 1990 میں قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کروانے کی درخواست جمع کروائی اور 1992 تک ان کا نام تبدیل ہوگیا۔

بعدازاں نیوزی لینڈ نے 2 قوانین کو تبدیل کرکے اس طرح نام کو طویل کرنے کا دروازہ بند کر دیا تھا۔

اب وہاں شہریوں کو ایسے نام رکھنے کی اجازت نہیں جن میں سرکاری خطابات، عہدوں، نمبروں، سمبل استعمال کیے گئے ہوں یا 70 حروف سے زیادہ طویل ہو۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 05:23 GMT+5 , Processed in 0.046751 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list