Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 564|Reply: 0

کینیڈا: پہلی بار سرکاری سطح پر پرچمِ حسین علیہ السلام بلند کیا گیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-18 21:06:10 | Show all posts |Read mode
  

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں پہلی بار سرکاری سطح پر پرچمِ حسین علیہ السلام بلند کیا گیا۔

کینیڈا نے ہر سال اکتوبر کو اسلامی ورثہ کا مہینہ قرار دے رکھا ہے، اس سلسلے میں حضرت امام حسین علیہ السلام فاؤنڈیشن نے برامپٹن سٹی ہال پر پرچمِ حسین علیہ السلام لہرانے کا انتظام کیا۔

تقریب میں کینیڈا کے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر شفقت علی نے خصوصی شرکت کی۔   

امام حسین علیہ السلام فاؤنڈیشن کے بانی سید میثم رضا نے کہا کہ آج ہم حضرت امام حسینؑ اور ان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرزمینِ کربلا میں امام حسین علیہ السلام ظلم و ناانصافی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے اور جبر کے آگے سر جھکانے سے انکار کیا۔ ان کا حوصلہ، استقامت اور حق کے لیے ان کا عزم آج بھی دنیا بھر کے لوگوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔   
کینیڈا: برامپٹن میں تیسرے سالانہ یومِ حسین علیہ السلام کا انعقاد

تقریب میں مختلف مذاہب کے نمائندوں سمیت سیکڑوں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ مقررین نے پیغامِ حسین علیہ السلام کو حق سچ، قربانی اور امن سے منسوب کیا۔   

انہوں نے کہا کہ جب ہم یہاں برامپٹن شہر میں امام حسینؑ کا پرچم بلند کر رہے ہیں، تو ہم صرف تاریخ رقم نہیں کر رہے بلکہ سچائی، انصاف، ہمدردی اور عزتِ نفس جیسی ان اقدار کا جشن منا رہے ہیں جو ہم سب کو یکجا کرتی ہیں۔

اس موقع پر نازیہ میثم نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔  

تقریب کے دوران احمد عثمان نے تلاوتِ کلام پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ محسن شوکت علی اور انیس عباس نے نعت اور منقبت پڑھی۔  

مقررین میں وفاقی وزیر شفقت علی، علامہ طارق غوری، سبرینہ قاسم اور مولانا سید محمد علی نجفی شامل تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 05:24 GMT+5 , Processed in 0.045108 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list