Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 162|Reply: 0

بین ایفلیک سے طلاق سب سے مشکل مگر بہترین فیصلہ تھا: جینیفر لوپیز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

1910K

Credits

论坛元老

Credits
193910
Post time 2025-10-10 15:36:09 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

ہالی ووڈ کی نامور گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے پہلی بار بین ایفلیک سے طلاق پر خاموشی توڑ دی۔

دونوں کی محبت کی کہانی 2002 میں فلم Gigli کے دوران شروع ہوئی تھی، اسی سال ان کی منگنی بھی ہوئی مگر 2004 میں یہ رشتہ ختم ہوگیا، تقریباً دو دہائی بعد دونوں نے پھر ایک دوسرے سے شادی کی، لیکن 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد صرف دو سال میں ہی اس کا انجام طلاق پر ہوا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علیحدگی کے دوران بھی وہ ایک ساتھ کام کر رہے تھے، جینیفر Kiss of the Spider Woman کی فلمی ایڈاپٹیشن میں مرکزی کردار ادا کر رہی تھیں جبکہ بین ایفلیک اس کے ایگزیکٹو پروڈیوسر تھے۔

ایک انٹرویو میں جینیفر کا کہنا تھا کہ سیٹ پر ہر لمحہ شاندار تھا، یہ میرے کیریئر کا بہترین کردار تھا، لیکن گھر لوٹتے ہی سب کچھ بکھر جاتا، میں بار بار ٹالتی رہی کہ رشتے کو کیسے سنبھالوں۔   
طلاق کے بعد میں اب پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں: جنیفر لوپیز

جنیفر لوپیز اور ہالی ووڈ اداکار بین ایفلیک نے جولائی 2022ء میں لاس ویگاس میں شادی کی تھی۔   

جب ان سے پوچھا گیا کہ ایک ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیسا رہا تو جینیفر نے بین ایفلیک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ فلم بین کے بغیر ممکن ہی نہ تھی، میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے یہ کردار کرنے کا موقع دیا، یہی کردار میری زندگی کے مشکل وقت سے گزرنے میں میری مدد بنا۔

مزید برآں، جینیفر نے حیران کن انکشاف کیا کہ طلاق میری زندگی کا بہترین فیصلہ ثابت ہوئی۔ میں مزید باشعور اور مضبوط ہوئی، اس نے مجھے وہ شخص بنایا جس کی مجھے ضرورت تھی۔

دوسری جانب بین ایفلیک نے ایک انٹرویو میں طلاق کو ’شرمندہ کن‘ قرار دیا، تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ ان کی علیحدگی کے پیچھے کوئی اسکینڈل یا منفی وجہ نہیں تھی، بلکہ وہ دونوں اپنی زندگیوں کو عام انسانوں کی طرح سمجھنے اور گزارنے کی کوشش کر رہے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-1-15 21:14 GMT+5 , Processed in 0.054183 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list