Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 341|Reply: 0

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گل بہادر گروپ کے سرغنہ سمیت 70 خوارج ہلاک

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-19 04:54:21 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر کی رات خارجی گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، موثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

پکتیکا کے علاقوں میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، انٹیلی جنس ذرائع کی مصدقہ اطلاعات کے مطابق مؤثر اسٹرائیکس میں گل بہادر گروپ کے 70 سے زائد خوارج ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں میں اہم خارجی سرغنہ بھی شامل تھے، خوارج گل بہادر گروپ پاکستان ميں دہشت گردی کی بڑی اور متعدد وارداتوں ميں ملوث ہے، یہ خارجی گروپ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو کر دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔

سیکیورٹی حکام  کے مطابق 17 اکتوبر کو خادی، شمالی وزيرستان ميں بھی اسی گروپ نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے حملہ کیا، حملے ميں 3 خواتين، 2 بچے اور 1 جوان شہيد ہوئے۔

17 اکتوبر کی رات ٹارگٹڈ اسٹرائیکس میں خارجی فرمان عرف الکرامہ بھی ہلاک ہوا، خارجی صدیق اللّٰہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللّٰہ بھی مارے گئے، خوارج سرغنہ گلاب عرف دیوانہ، عادل اور فضل الرحمٰن بھی ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد فضل الرحمٰن، گل بہادر کا قریبی رشتے دار ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خوارج عاشق اللّٰہ عرف کوثر اور یونس بھی حملے میں مارے گئے، ان خوارج کا مارا جانا ایک اہم اور بڑی کامیابی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 05:26 GMT+5 , Processed in 0.046958 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list