Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 69|Reply: 0

کےالیکٹرک کو 4.13 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع، مالیاتی نتائج کا اعلان

[Copy link]

2475

Threads

0

Posts

7429

Credits

论坛元老

Credits
7429
Post time Yesterday 19:19 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

کے الیکٹرک نے 4.13 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کما لیا، مالی سال 2024ء کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 ستمبر 2025ء کو منعقدہ اجلاس میں 30 جون 2024ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے مالی نتائج کی منظوری دے دی۔

مالی سال 2024ء میں کے الیکٹرک کو 4.13 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع ہوا، جو ایکویٹی پر 3.56 فیصد اور پراپرٹی، پلانٹ اور ایکوپمنٹ پر 0.87 فیصد منافع کے برابر ہے، مستقبل کے پیشِ نظر کے الیکٹرک اپنی آپریشنل کارکردگی کو مستحکم بنانے اور شراکت داروں کے لیے قدر پیدا کرنے کے لیے ویلیو چین میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہے۔   
کے-الیکٹرک نے اپنے بل کی نئی شکل متعارف کرادی

کراچی کے-الیکٹرک نے صارفین کے ساتھ مؤثر رابطے کے...   

کے الیکٹرک نے 900 میگاواٹ کے بی کیو پی ایس III پلانٹ کو اپنے فِلیٹ میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ اگست 2023ء میں 49.5 فیصد (HHV) کی بلند فِلیٹ گراس ایفیشنسی حاصل کی اور مالی سال 2024ء کے دوران حد درجہ 3550 میگاواٹ کی ترسیل ممکن بنائی۔

مالی سال 2024ء کے دوران کے الیکٹرک کی ٹرانسمیشن صلاحیت میں اضافہ ہوا، دھابیجی 2، ڈی ایچ اے 4 اور کورنگی ایسٹ گرڈز پر نئے 40 ایم وی اے پاور ٹرانسفارمرز نصب کیے گئے، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمیشن کی مجموعی صلاحیت بڑھ کر مالی سال 2024ءکے اختتام تک 7095 ایم وی اے تک پہنچ گئی۔

اسی عرصے کے دوران حکومتِ پاکستان کی ہدایات کے مطابق نیشنل گرڈ سے بجلی کے حصول میں اضافہ اور نظام میں موجود زائد استعداد کے استعمال کے لیے نمایاں پیش رفت ہوئی، اس ضمن میں دو بڑے انٹرکنکشن منصوبے 500 کے وی کا کے کے آئی منصوبہ اور 220 کے وی کا دھابیجی 2 کا منصوبہ بھی کامیابی سے مکمل کیا گیا۔

ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ اور افراطِ زر کی شرح کے دباؤ نے صارفین کی ادائیگی کی صلاحیت کو متاثر کیا، جس کے نتیجے میں ریکوری ریشیو مالی سال 2024ء میں کم ہو کر 91.5 فیصد رہا جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 92.8 فیصد تھا۔

بڑھتے ہوئے آپریشنل دباؤ سے نمٹنے کے لیے نیٹ ورک گورننس کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ انسدادِ بجلی چوری مہم کو تیز کیا گیا، 3 لاکھ 50 ہزار کلو گرام سے زائد غیر قانونی کنڈے ہٹائے گئے اور بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے تقریباً 30 ہزار کارروائیاں کی گئیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 16:53 GMT+8 , Processed in 0.047183 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list