Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 179|Reply: 0

ملائیشیا کے وزیر اعظم سے رابطہ، شہباز شریف نے افغانستان سے دہشتگردی پر اعتماد میں لیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-19 16:36:13 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ملائیشیا تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ شہباز شریف اور انور ابراہیم نے خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتحال سے آگاہ کیا۔  

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے۔ افغان حکام کو چاہیے کہ وہ افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔  

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔ سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بحال کے لیے تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف عملی اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج، فتنہ ہندستان، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے خلاف مؤثر کارروائی ضروری ہے۔  

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:28 GMT+5 , Processed in 0.045502 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list