Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 643|Reply: 0

2 بار سی ٹی اسکین سے بچوں میں خون کے کینسر کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ جاتا ہے: تحقیق

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

ایک حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ میڈیکل امیجنگ (ایکس رے سمیت تمام ٹیسٹ جس میں جسم سے تابکاری کا گزر ہوتا ہے) سے بچوں میں خون کے کینسر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین نے انکشاف کیا کہ ایک اندازے کے مطابق خون کے کینسر میں مبتلا 10 میں سے 1 بچہ امیجنگ اسکین کے سبب اس موذی مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان فرانسسکو کے محقق کا کہنا ہے کہ اگرچہ اکثر کیسز میں جان بچانے کے لیے میڈیکل امیجنگ کروانا ضروری ہے لیکن بچوں میں صحت کے لیے ضروری ہے کہ تابکاری کا ایکسپوژر کم سے کم ہو۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے 1996 اور 2016 کے درمیان چھ امریکی اور کینیڈا کے ہیلتھ کیئر سسٹمز میں پیدا ہونے والے تقریباً 3.7 ملین بچوں کا جائزہ لیا۔

تحقیق کے دوران خون کے کینسر کے 3000 کیسز کی تشخیص کی گئی، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ بچوں کو سی ٹی اسکینز کی بڑھتی ہوئی تابکاری کی سطح سے سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔  

تحقیق کے نتائج میں جن بچوں کا 1 یا 2 بار سی ٹی اسکین ہوچکا ہے ان میں خون کے کینسر کا خطرہ 80 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ اس کے برعکس ایکس رے کے نتیجے میں خون کے کینسر کا خطرہ نسبتاً کم ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 09:02 GMT+8 , Processed in 0.045682 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list