Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 776|Reply: 0

پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات سے اسموگ کنٹرول ہوئی: مریم اورنگزیب

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-19 23:06:35 | Show all posts |Read mode
  
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو

پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے۔  

انہوں نے کہا کہ اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت اے کیو آئی کو کنٹرول کیا۔  

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے ہاٹ اسپاٹس میں اسموگ گنز سے کارروائی کی، کھلی جگہوں پر تعمیراتی مواد کا بروقت ڈھانپنا یقینی بنایا گیا۔

مریم اورنگزیب کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرکوں اور ٹرالیوں کی نقل وحرکت پر پاپندی لگائی گئی ہے۔  

ان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے، ‎فصل کی باقیات نہ جلانے پر قابو پانے کے لیے ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔  

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں کسان بھرپور طور پر شریک ہیں اور عوام کا بھی ہیلتھ ایڈوائیزری کے مطابق تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:27 GMT+5 , Processed in 0.054557 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list