Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 650|Reply: 0

نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ ارجنٹائن سے برآمد

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

80 سال قبل نازیوں کی لوٹی ہوئی تاریخی پینٹنگ کو ارجنٹائن سے برآمد کرلیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے حکام نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ انہوں نے نازیوں کے زیر قبضہ یورپ میں کئی دہائیوں قبل لوٹی گئی تاریخی پینٹنگ کو برآمد کرلیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ طویل عرصے سے گمشدہ پینٹنگ ریئل اسٹیٹ کے اشتہار میں نظر آئی تھی، جس کے بعد بین الاقوامی سازشوں اور مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے بعد اسے برآمد کیا گیا ہے۔   
72 سال قبل گم ہونے والا پوسٹ کارڈ بھیجنے والے کو واپس مل گیا

ڈاک میں 72 سال تک گم رہنے والا ایک پوسٹ کارڈ امریکی ریاست الینوائے کے ایک ڈاک خانے میں پہنچا، جہاں حکام نے اب بھیجنے والے 88 سالہ شخص کا سراغ لگا کر اس سے رابطہ کیا اور اسے پوسٹ کارڈ واپس دے دیا۔   

تاریخی پینٹنگ ایک خاتون کا پورٹریٹ ہے، جسے اطالوی مصور جوسیپے جیزلیندی (1655-1743) نے بنایا تھا۔ یہ پینٹنگ گزشتہ 80 برس سے غائب تھی۔

گزشتہ ماہ ایک ریئل اسٹیٹ کے اشتہار میں یہ پینٹنگ بیونس آئرس سے تقریباً 400 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر مار ڈیل پلاٹا میں ایک گھر کے اندر صوفے کے اوپر لٹکی دکھائی دی۔  

پینٹنگ ہٹلر کے نیم فوجی ادارے ایس ایس کے افسر اور جنگی مجرم ہرمن گورنگ کے اعلیٰ مالیاتی مشیر فریڈرک کڈگین کے پاس تھی جو دوسری عالمی جنگ کے بعد جنوبی امریکہ چلے گئے تھے۔

نیدرلینڈ کے ایک بڑے اخبار ’الخمین ڈخبلاچ‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ پینٹنگ، جنگ کے وقت کے گمشدہ آرٹ ڈیٹا بیس میں درج تھی اور اس کا کھرا اس وقت ملا جب گھر کے افسر کی بیٹی محترمہ کاڈگین نے اشتہار لگوایا۔ تاہم اس گھر پر جب چھاپہ مارا گیا تو پینٹنگ وہاں سے غائب تھی، جس کے بعد قانونی کارروائی کی گئی۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ محترمہ کاڈگین اور ان کے شوہر کو پیر سے تین دن تک گھر میں نظر بند رہنے کا حکم دیا گیا اور ان سے پینٹنگ کا پتہ لگانے کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس جوڑے کو جمعرات کو (آج) سماعت کے لیے پیش کیا جائے گا، جہاں ان پر ممکنہ طور پر ’نسل کشی کے تناظر میں چوری چھپانے‘ کا الزام عائد کیا جائے گا۔

ارجنٹائن کے لا ناسیون اخبار کے مطابق، جوڑے کا اصرار ہے کہ وہ آرٹ ورک کے اصل مالک ہیں، جو انہیں وراثت میں ملا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹنگ کی تلاش میں اس جوڑے کی چار جائیدادوں کی تلاشی لی گئی، جہاں سے پینٹنگ کے مختلف حصے برآمد کرلیے گئے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 08:57 GMT+8 , Processed in 0.048392 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list