Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 149|Reply: 0

اسرائیلی فوج کا حماس پر آج 3 حملوں کا الزام، حماس کی تردید

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-20 02:21:09 | Show all posts |Read mode
  
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ آج حماس کی جانب سے ’یلو لائن‘ کے مقام پر اسرائیلی فوج پر 3 حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر آج مزید کارروائی کر سکتے ہیں، حماس کے انفرااسٹرکچر اور اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ترجمان  اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل کر رہا ہے۔  

ترجمان اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی جاری ہے مگر اسرائیلی فوجی اپنی دفاعی کارروائی کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کا رفح میں جھڑپوں کا بیان مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ رفح کا علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں ہے اور مارچ سے وہاں تمام گروپوں سے رابطہ منقطع ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے تمام وعدوں بشمول غزہ جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ رفح میں اسرائیلی افواج سے کسی جھڑپ یا واقعے سے واقف نہیں ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:28 GMT+5 , Processed in 0.048982 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list