Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 698|Reply: 0

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: انگلینڈ نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178161
Post time 2025-10-20 06:53:59 | Show all posts |Read mode
  

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

اندور میں کھیلے گئے میچ میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کی اور 8 وکٹ پر 288 رنز اسکور کیے، انگلینڈ کی جانب سے ہیدر نائٹ نے شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے 109رنز اسکور کیے، پندرہ چوکے اور ایک چھکا اُن کی اننگز میں شامل تھا۔

ایمی جونز نے 56 اور شائور برنٹ نے 38 رنز بنائے، دپتی شرما نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی د و وکٹیں 42 رنز پر گرگئیں، تیسری وکٹ پر ہرمن پریت کور اور سمرتی مندھانا نے 125 رنز کی شراکت بنائی۔

ہرمن پریت کور نے 70 اور سمرتی مندھانا نے 88 رنز کی اننگز کھیلیں، آخری اوور میں بھارت کو کامیابی کیلئے 14رنز درکار تھے لیکن اُن کی بیٹرز 9 رنز بناسکیں۔

یوں انگلینڈ نے چار رنز سے میچ جیت کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی، آج سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، میچ جیو سوپر سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 06:28 GMT+5 , Processed in 0.045273 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list