Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 91|Reply: 0

30 سیکنڈ میں 51 بار ٹیبل ٹینس بال منہ سے دیوار پر مارنے کا ریکارڈ

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  —ویڈیو گریب

ایک سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نے سمندری کروز کے سفر کے دوران کچھ وقت نکال کر ایک ٹیبل ٹینس بال کو دیوار پر منہ سے پھینکنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ رش نامی شخص 181 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے سب سے زیادہ ٹائٹلز رکھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈزنی ونڈر کروز جہاز میں شمالی بحرِ اوقیانوس کے سفر پر تھے جب انہوں نے 30 سیکنڈز میں منہ سے دیوار پر سب سے زیادہ ٹیبل ٹینس بال مارنے کا اپنا ہی ریکارڈ تیسری بار توڑ دیا۔

رش نے اصل میں 43 مرتبہ منہ سے دیوار پر ٹیبل ٹینس گیند مارنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور 2024ء میں لندن میں گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ہیڈ کوارٹرز میں 47 مرتبہ منہ کے ذریعے دیوار پر گیند مار کر اپنے ہی ٹائٹل کو بہتر کیا تھا۔

ڈیوڈ رش اپنے کروز کے سفر کے 5 ویں دن 51 مرتبہ ٹیبل ٹینس بال کو بذریعہ منہ دیوار پر مار کر اور واپس منہ سے ہی اسے کیچ کر کے تیسری بار اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ عام نظر میں یہ اقدام احمقانہ لگ سکتا ہے لیکن مجھ پر بھروسہ کریں یہ ریکارڈ دھوکا دہی سے زیادہ مشکل ہے، اس میں بال کو بذریعہ منہ سے دیوار پر بالکل صحیح نشانے پر ہونا چاہیے۔

ڈیوڈ رش نے لکھا ہے کہ بہت زیادہ دباؤ کے باعث بال توقع سے زیادہ اونچی واپس آتی ہے اور یہ نیچے گر کر آپ کو سست بھی کر دیتی ہے، ٹیبل ٹینس بال کو ہر بار منہ کے ذریعے اچھال کر دیوار پر مارنے اور منہ سے ہی دوبارہ پکڑنے کی ہر لمحے کی باقاعدہ کیلکولیشن ہے جس میں دباؤ، زاویہ اور وقت شامل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 08:59 GMT+8 , Processed in 0.048284 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list