Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 530|Reply: 0

80 سالہ شخص کی غذائی نالی سے 9 انچ لمبی ٹوتھ پک نکال لی گئی

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:20 | Show all posts |Read mode
  
تصویر:بھارتی میڈیا

بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب اور کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 80 سالہ شخص کی غذائی نالی سے 9 انچ لمبی ٹوتھ پک نکال لی، یہ پیچیدہ سرجری تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

مریض دانت صاف کرتے ہوئے غلطی سے ٹوتھ پک نگل گیا تھا، اس کے بعد انہیں شدید تکلیف اور نگلنے میں دشواری ہونے لگی، جس کے باعث وہ تقریباً ایک ہفتے تک کھانا نہ کھا سکے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ای این ٹی (ENT) شعبے کی خصوصی ٹیم نے اویسوفاگوسکوپک تکنیک کے ذریعے آپریشن کیا، مریض کو ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے بےہوشی کی دوا دینا خاصاً خطرناک تھا، لیکن ماہر ڈاکٹروں نے احتیاط کے ساتھ ٹوتھ پک کو نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔   
33 سالہ شخص کے پھیپھڑوں سے 26 سال پرانا پین کا ڈھکن نکال لیا گیا

مریض نے 7 سال کی عمر میں کھیلتے ہوئے غلطی سے پین کا ڈھکن نگل لیا تھا،   

رپورٹس کے مطابق مریض کے گھر والوں نے ابتدائی طور پر دوسرے مراکز سے علاج کروانے کی کوشش کی مگر کوئی کامیابی نہ ملی، بالآخر انہیں  برہمپور کے ایم کے سی جی اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تفصیلی معائنے کے بعد فوری طور پر سرجری کی۔

بتایا جارہا ہے کہ اہل خانہ کی خود سے ٹوتھ پک نکالنے کی کوششیں مریض کے لیے مزید تکلیف دہ ثابت ہوئی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، مریض کی صحت میں تیزی سے بہتری آرہی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 08:59 GMT+8 , Processed in 0.044479 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list