Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 188|Reply: 0

ریڈی ایشن تھراپی دل کی دھڑکن کی بیماری کے علاج میں مؤثر

[Copy link]

2022

Threads

0

Posts

6070

Credits

论坛元老

Credits
6070
Post time Yesterday 19:21 | Show all posts |Read mode
  

ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ریڈی ایشن تھراپی دل کی جان لیوا دھڑکن کی بیماری وینٹریکولر ٹیکی کارڈیا  ventricular tachycardia (VT) کے علاج میں مؤثر اور محفوظ متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بیماری دل کے وینٹریکولر حصے میں پیدا ہوتی ہے اور سینے میں درد، چکر آنا اور یہاں تک کہ دل کے دورے جیسے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

یہ تحقیق انٹرنیشنل جرنل آف ریڈی ایشن آنکولوجی، بایولوجی اینڈ فزکس میں شائع ہوئی جس کے مطابق ریڈی ایشن تھراپی دل کی دھڑکن کے اس عارضے کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہے۔

اس وقت اس بیماری کا علاج ادویات یا کیتھیٹر ابلیشن کے ذریعے کیا جاتا ہے، جس میں ایک ٹیوب ڈال کر متاثرہ دل کے ٹشوز کو ختم کیا جاتا ہے، تاہم یہ طریقہ بے ہوشی (انستھیزیا) کے ساتھ کیا جاتا ہے اور کمزور مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

امریکا کی واشنگٹن یونیورسٹی، سینٹ لوئس کے ماہرین نے ایسے 43 مریضوں کا ریکارڈ دیکھا جن کا VT ادویات سے قابو میں نہیں آیا تھا، ان میں سے نصف کو ایک بار ریڈی ایشن تھراپی دی گئی جبکہ باقی مریضوں پر ابلیشن کیا گیا۔   
دل کی بیماری کی قبل از وقت تشخیص کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال

ماہرین پیش گوئی کرنے والے الگورتھمز، امیجنگ اور ڈیٹا اینالیسز جیسے جدید ٹولز استعمال کرتے ہیں   

نتائج کے مطابق دونوں طریقوں سے دل کی دھڑکن قابو میں رہی، ریڈی ایشن تھراپی لینے والے مریضوں کو اوسطاً 8.2 ماہ بعد دوبارہ سنگین علامات کا سامنا ہوا جبکہ ابلیشن والے مریضوں میں یہ دورانیہ 9.7 ماہ تھا۔

تاہم ریڈی ایشن کے ضمنی اثرات کم دیکھے گئے، ابلیشن گروپ کے چار مریض علاج کے بعد پیچیدگیوں کے باعث چل بسے تھے، جبکہ ریڈی ایشن تھراپی لینے والے کسی بھی مریض کی تین برسوں میں موت واقع نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ ریڈی ایشن گروپ میں ایک سال کے اندر اسپتال میں داخل ہونے کی شرح صرف 9 فیصد رہی، جب کہ ابلیشن گروپ میں یہ شرح 38 فیصد تھی۔

مجموعی طور پر ریڈی ایشن تھراپی کے مریض زیادہ عرصہ زندہ رہے، اگرچہ مریضوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے یہ نتیجہ شماریاتی طور پر حتمی نہیں کہا جا سکتا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 08:59 GMT+8 , Processed in 0.044950 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list