Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 275|Reply: 0

راولپنڈی اسلام آباد میں مذہبی جماعت کا احتجاج، سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند

[Copy link]

1727

Threads

0

Posts

5185

Credits

论坛元老

Credits
5185
Post time Yesterday 19:21 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹوز

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، جبکہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکمِ ثانی بند کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ فیض آباد سے صدر تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دفاتر جانے والے افراد اور مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز اور ہوٹل بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔   
اسلام آباد: مذہبی تنظیم کے احتجاج کے اعلان کے پیشِ نظر داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے

اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر لگا دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔   

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے تمام داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیے گئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور کسی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں دی جائے گی، قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکمِ ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی اے کو باضابطہ خط ارسال کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3G اور 4G سروسز جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 12 بجے سے اگلے احکامات تک معطل رہیں گی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ معطلی کے انتظامات مکمل کیے جائیں، اسلام آباد کے کمشنر، آئی جی اور آر پی او راولپنڈی کو بھی اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی بندش سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-10-11 04:01 GMT+8 , Processed in 0.046402 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list