Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 87|Reply: 0

پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری، پولنگ کب ہوگی؟

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-20 19:54:28 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا، پولنگ 23 نومبر 2025 کو ہوگی۔

ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے، این اے 96، این اے 104، این اے 143، پی پی 98 اور پی پی 203 میں پولنگ ہوگی۔

ریٹرننگ آفیسرز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کی آخری تاریخ 24 اکتوبر ہے، اپیلٹ ٹریبونل اپیلوں کے فیصلے 31 اکتوبر تک کرے گا۔   
قومی اسمبلی کے 2، پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 2 حلقوں اور پنجاب اسمبلی کے 1 حلقے میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔   

ترجمان کا کہنا ہے کہ امیدواروں کی نظرِ ثانی شدہ فہرست یکم نومبر کو شائع کی جائے گی، امیدواروں کی دستبرداری کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر ہے، انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی تاریخ 4 نومبر طے ہے۔

ترجمان کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت شیڈول جاری کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 07:27 GMT+5 , Processed in 0.047196 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list