Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 941|Reply: 0

میری سچائی اور حقیقت پسندی نے ذاتی زندگی کو متنازع بنادیا؛ سمانتھا پربھو

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-20 19:54:40 | Show all posts |Read mode
جنوبی بھارتی سپر اسٹار سمانتھا رتھ پربھو نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی سچائی اور کھل کر بولنے کے انداز نے ان کی ذاتی زندگی کو غیر ارادی طور پر موضوعِ بحث بنا دیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سمانتھا نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنی زندگی کے بارے میں حقیقت پسند رہنے کی کوشش کرتی ہیں، اور یہی رویہ ان کے ازدواجی تعلقات اور بیماری کو عوامی بحث کا موضوع بنا گیا جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سمانتھا نے بتایا کہ اپنی بیماری ’مایوسائٹس‘ (پٹھوں کی ایک سوزش، جو کمزوری اور درد کا باعث بنتی ہے) کے بارے میں انہوں نے خود میڈیا پر بتایا کیونکہ وہ اپنی جدوجہد کو حقیقت کے ساتھ پیش کرنا چاہتی تھیں۔ تاہم ناگا چیتنیہ سے شادی کے چار سال بعد ہونے والی علیحدگی غیر متوقع طور پر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ان کے مطابق ’میری زندگی میں جو کچھ ہوا، وہ سب عوام کے سامنے آیا علیحدگی، بیماری، سب کچھ۔ اس کے باعث بہت زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور ذہنی صحت بھی متاثر ہوئی۔‘

ساؤتھ کی سپر اسٹار نے مزید کہا کہ وہ اپنی خامیوں کے باوجود بہتر انسان بننے کی کوشش کر رہی ہیں۔ سمانتھا نے اپنے کیرئیر کی ابتدائی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے، جہاں کھانے کے لالے پڑے رہتے تھے، لیکن کامیابی نے انہیں مقصد کی تلاش پر مجبور کیا اور ان کی انتھک محنت سے حالات بدل گئے۔

یاد رہے کہ سمناتھا رتھ پربھو نے ساتھی اداکار ناگا چیتنیہ سے پسند کی شادی کی تھی جس کے خوب چرچے ہوئے تاہم ان کی شادی 4 سال بعد ختم ہوگئی جس کے بعد ان کے سابق شوہر نے ساتھی اداکارہ سوبھیتا دھولی پالا سے حال ہی میں شادی کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 07:28 GMT+5 , Processed in 0.044644 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list