Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 788|Reply: 0

جاپان: پاکستانی سفیر کی سید فیروز شاہ سے ملاقات، جاپانی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-20 20:33:32 | Show all posts |Read mode
  — تصویر: جنگ

جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید نے پاکستانی سفارتخانے میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈوائزر سید فیروز شاہ سے ایک اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستان میں جاپانی سرمایہ کاری کے فروغ، دوطرفہ تجارتی تعلقات میں وسعت اور صنعتی تعاون کے نئے مواقع پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سفیر عبدالحمید نے ملاقات کے دوران جاپانی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار اور پُرکشش ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں توانائی، آٹو موبائل، زراعت، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں میں جاپانی سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، اور جلد ہی کئی نئے منصوبے عملی شکل اختیار کریں گے۔

سید فیروز شاہ نے اس موقع پر بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے ایک نئے اور مثبت دور کا آغاز ہو چکا ہے جو ناصرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ سید فیروز عالم شاہ ماضی میں یاماہا سمیت کئی معروف جاپانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری پاکستان لانے میں کلیدی کردار ادا کر چکے ہیں۔ ان خدمات کے اعتراف میں انہیں حکومتِ جاپان کی جانب سے قومی ایوارڈ اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 07:28 GMT+5 , Processed in 0.051444 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list