Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 498|Reply: 0

ایرانی عہدیدار کی بیٹی کی شادی کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر طوفان

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-21 17:59:59 | Show all posts |Read mode
  اسکرین گریب

ایران کے اعلیٰ دفاعی اور قومی سلامتی کے عہدیدار ریئر ایڈمرل علی شمخانی اپنی بیٹی کی شادی کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد شدید تنازع کا شکار ہوگئے۔

ایڈمرل شمخانی سپریم لیڈر کے قریبی ساتھی اور طویل عرصے تک سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری رہ چکے ہیں۔ ایران میں خواتین پر سخت اسلامی قوانین نافذ کرنے اور مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے حکم دینے کے لیے مشہور ہیں، تاہم حالیہ لیک ویڈیو میں ان کی اپنی فیملی کو انہی اصولوں کے برعکس دیکھا گیا ہے۔

لیک ویڈیو اپریل میں ریکارڈ کی گئی تھی، جس میں شمخانی کو اپنی بیٹی کو شادی ہال میں لاتے ہوئے دکھایا گیا، دلہن نے بغیر آستین اور  ڈیپ نیک والا مغربی طرز کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ شمخانی کی اہلیہ نیلے رنگ کے ڈیپ نیک گاؤن میں نظر آرہی ہیں۔

اس کے علاوہ ویڈیو میں کئی خواتین بغیر حجاب کے دیکھی جا سکتی ہیں، ویڈیو میں مغربی رسم ’باپ کا بیٹی کو اسٹیج تک لانا‘ ایرانی روایات سے متصادم دکھائی دیتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر سیاسی تجزیہ کاروں اور سابق فوجیوں نے مطالبہ کیا کہ شمخانی تمام عہدوں سے استعفیٰ دیں اور عوام سے معافی مانگیں۔

ایک ایرانی صحافی امیر حسین مصلیٰ نے کہا کہ یہ ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ حکمران طبقہ خود اپنے بنائے ہوئے قوانین پر یقین نہیں رکھتا، وہ صرف عوام کی زندگی اجیرن بنانا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایڈمرل شمخانی 2022ء میں خواتین کے احتجاج کے دوران قومی سلامتی کونسل کی سربراہی کر رہے تھے، جب مہسا امینی کی موت کے بعد ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے، اُس وقت شمخانی نے سخت لہجے میں کہا تھا کہ اگر مظاہرین واپس نہ گئے تو ہم اُن پر حملہ کریں گے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 08:32 GMT+5 , Processed in 0.043803 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list