Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 49|Reply: 0

ارسلان خان نے بھارت سے اداکاری کی پیشکش کا دلچسپ قصہ سنا دیا

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-21 20:36:10 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

نوجوان اداکار ارسلان خان نے بھارت سے موصول ہونے والی اداکاری کی پیشکش کا دلچسپ واقعہ سنادیا۔

ارسلان خان اور ان کی اہلیہ حرا خان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی مقبول جوڑی سمجھی جاتی ہیں۔ دونوں اپنی اداکاری اور محبت کی وجہ سے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں، حال ہی میں یہ جوڑی جیو ٹی وی کے پروگرام ’ہسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئی، جہاں ارسلان خان نے اپنے کیریئر اور ایک دلچسپ واقعے پر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ میرا کیریئر ماڈلنگ سے شروع ہوا اور بعد میں ڈراموں کی جانب آیا، حال ہی میں میرا ڈرامہ رسمِ وفا کافی مقبول ہوا ہے۔   
کیا ارسلان خان بھارتی شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ماڈلنگ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے فنکار ارسلان خان نے پڑوسی ملک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھارتی کاسٹنگ ایجینسی سے کام کی پیشکش ہوئی ہے۔   

پروگرام کے دوران ارسلان نے بتایا کہ ایک دن انہیں سوشل میڈیا پر ایک میسج موصول ہوا، جس میں انہیں ایک سیریز کی پیشکش کی گئی، ارسلان نے رابطے کے لیے نمبر دیا تو دوسری جانب سے بجٹ اور شوٹنگ کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ شروع میں مجھے سب کچھ نارمل لگا، مگر جب انہوں نے شوٹنگ کے لیے جو شہر بتایا، تو میں نے گوگل پر چیک کیا اور پتا چلا کہ وہ بھارت کا شہر ہے، تب مجھے احساس ہوا کہ وہ مجھے بھارتی اداکار سمجھ کر آفر کر رہے ہیں۔

ارسلان خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے دلچسپ اور عجیب دونوں تھا، کیونکہ یہ میرے کیریئر کے آغاز میں پیش آیا تھا اور مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بیرونِ ملک سے بھی ایسی آفرز آ سکتی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 08:34 GMT+5 , Processed in 0.047389 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list