Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 298|Reply: 0

خواتین کا کردار ترقی پذیر ممالک کی ترقی میں انتہائی اہم ہے: گورنر اسٹیٹ بینک

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178164
Post time 2025-10-21 21:15:13 | Show all posts |Read mode
  
فائل فوٹو

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے ورلڈ بینک میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کا کردار ترقی پذیر ممالک کی معاشی ترقی میں انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا اور معاشی ترقی میں صنفی شمولیت کو فروغ دینا اسٹیٹ بینک کی ترجیحات میں شامل ہے، برابری پر بینکاری کے اقدام نے مالی شمولیت میں صنفی فرق کم کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں خواتین کے فعال بینک اکاؤنٹس کی تعداد 3 کروڑ 70 لاکھ تک پہنچ چکی ہے، جب کہ خواتین کو قرضوں کی فراہمی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔   
آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا: گورنر اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ سے افراطِ زر میں اضافہ ہو گا۔   

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں مائیکرو فنانس بینکوں کی جانب سے خواتین کو قرض دینے کی شرح میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے، اسی طرح خواتین کی چھوٹی اور درمیانی انٹرپرائزز اور زرعی قرضوں کے پورٹ فولیوز بھی دگنے ہوچکے ہیں۔

جمیل احمد نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں 14 ہزار 600 سے زائد خواتین بینکوں کی ورک فورس کا حصہ بنی ہیں، جو مالیاتی شعبے میں خواتین کی بڑھتی ہوئی شمولیت کی عکاسی کرتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 08:32 GMT+5 , Processed in 0.047025 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list