Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 475|Reply: 0

پاکستان اونٹ کا خشک دودھ امریکا و چین کو برآمد کر رہا ہے، سعودیہ بھی لینا چاہتا ہے: رانا تنویر حسین

[Copy link]

510K

Threads

0

Posts

1710K

Credits

论坛元老

Credits
178173
Post time 2025-10-22 23:15:12 | Show all posts |Read mode
  وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین—فائل فوٹو

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اونٹ کا خشک دودھ تیار کر کے امریکا اور چین کو برآمد کر رہا ہے، سعودی عرب نے بھی خشک دودھ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین سے قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات اخوت، احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس حلال گوشت، پھل، سبزیوں، چاول اور چارے کی فراہمی کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔   
سہیل آفریدی آل راؤنڈر نہیں بلکہ بزدار ٹو ثابت ہوں گے: رانا تنویر

وفاقی وزیر غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ اور برادر اسلامی ملک ہے، افغانستان میں دہشت گرد ٹھکانے ناقابل قبول ہیں۔    

رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان اونٹ کا خشک دودھ تیار کر کے امریکا اور چین کو برآمد کر رہا ہے۔

وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ سعودی عرب نے بھی پاکستان سے اونٹ کا خشک دودھ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں زرعی شعبے میں تعاون کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز پیش کی گئی۔

قطر کے سفیر علی بن مبارک الخاطر نے پاکستان کی زرعی صلاحیت اور تربیت یافتہ افرادی قوت کو سراہا اور کہا کہ قطر کے وزیر تجارت جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے زرعی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر اتفاق بھی کیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2025-12-1 09:36 GMT+5 , Processed in 0.043847 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list